جی-7 اجلاس کے موقع پر ٹرمپ امارات، قطر اور مصر کے سربراہان سے ملاقات کریں گے

جی-7 اجلاس کے موقع پر ٹرمپ امارات، قطر اور مصر کے سربراہان سے ملاقات کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے فرانس میں ہونے والے جی-7 اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات، مصر اور قطر کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات کریں گے.عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ ان سربراہان مملکت سے ایران کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی مذاکرات اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر حکام نے بتایا کہ اسی لیے ان تینوں ممالک کے سربراہان کو جی-7 سربراہی اجلاس میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ ہر ملک کے رہنما سے امریکی صدر علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔سینیئر حکام نے مزید بتایا کہ ان ملاقاتوں میں بنیادی توجہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر ہوگی۔ اس کے علاوہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے (ڈی مائننگ) کے ممکنہ منصوبوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں