فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ڈرامائی آغاز
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز ہی غیر معمولی انداز میں ہوا جہاں افتتاحی میچ سے نہ صرف شائقین کو محضوظ ہوئے بلکہ فٹبال تاریخ میں ایک نیا اور منفرد باب بھی رقم کر دیا۔میکسیکو کے تاریخی اسٹیڈیم اسٹیڈیا آزٹیکا میں کھیلے گئے افتتاحی مقابلے میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا تاہم اس میچ کی اصل توجہ اسکور سے زیادہ میدان میں پیش آنے والے واقعات پر رہی۔میچ کے دوران ریفری نے غیر معمولی سخت فیصلے کرتے ہوئے مجموعی طور پر تین ریڈ کارڈز دکھائے جن میں جنوبی افریقا کے دو اور میکسیکو کا ایک کھلاڑی شامل تھا۔
Load/Hide Comments



