امریکا نے کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل پر پابندی عائد کردی

امریکا نے کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل پر پابندی عائد کردی

امریکا نے کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل سمیت ان کی اہلیہ اور تین دیگر افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں کیوبا کی قیادت پر دباؤ ڈالنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کا تازہ ترین اقدام ہے۔پابندیوں میں سابق صدر راؤل کاسترو اور ولما ایسپن کے اکلوتے بیٹے الیجینڈرو کاسترو ایسپین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کیوبا کے دفاع اور قومی سلامتی کمیشن کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ کاسترو ایسپن کے بیٹے، راؤل الیجینڈرو کاسترو کالس کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا۔یہ پابندیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جزیرے کے خلاف پابندیوں میں توسیع کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کے بعد لگائی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں