آئی ایم ایف کا جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر 19فیصد کرنے پر زور
آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ سے متعلق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے جس کے تحت آئی ایم ایف نے حکومت کو جی ایس ٹی کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے پر زور دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے بجٹ کا حجم 15.1 ٹریلین سے بڑھا کر 15.5ٹریلین تک رکھنے کی تجویز ہے۔رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مزید کم کرکے 13ہزار 5 ارب روپے مقرر کر دیا گیا ہے، شارٹ فال کے باوجود آئی ایم ایف نے ٹیکس ہدف 15 ہزار ارب سے زائد رکھنے پر زور دیا ہے۔آئندہ بجٹ میں 220 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی بھی تجویز ہے، جس میں تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کی تجویز ہے۔ سالانہ 20 کروڑ روپے سیل پر 25 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس دینا ہوگا، فکسڈ ٹیکس دینے والے تاجروں کو آڈٹ سے استثنا دینے کی تجویز ہے۔
Load/Hide Comments



