تھائی لینڈ میں ٹرین پبلک بس سے ٹکراگئی، 8 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں ٹرین پبلک بس سے ٹکراگئی، 8 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں ایک ٹرین بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 اموات ہوچکی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک ٹرین کے عوامی بس سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔تھائی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ہفتے کی سہ پہر بنکاک کے وسط میں واقع ہوائی ریلوے لنک اسٹیشن کے قریب یہ حادثہ پیش آیا جبکہ آگ کے شعلوں نے بس اور آس پاس کی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں