امریکا-نائجیریا کے مشترکہ فوجی آپریشن میں داعش کا نائب لیڈر ہلاک
داعش کا سیکنڈ اِن کمانڈ عالمی رہنما اور نائجیریا کا شہری ابوبلال المنوکی ایک مشترکہ امریکی-نائیجیرین آپریشن میں مارا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چھاپے میں افریقہ کے ساحل کے علاقے میں ابوبلال المنوکی کو نشانہ بنایا گیا جو کہ داعش اور القاعدہ سے منسلک شورشوں کا مرکز ہے اور علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہے۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اعلان کیا کہ داعش کا عالمی سیکنڈ ان کمانڈ ابو بلال المنوکی امریکی اور نائیجیرین فورسز کے مشترکہ آپریشن میں مارا گیا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس سے داعش کی عالمی کارروائیاں کمزور ہو جائیں گی تاہم مغربی افریقہ میں انتہا پسندانہ تشدد ایک بڑھتا ہوا سیکورٹی چیلنج بنی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments



