ایران نے معاہدہ نہ کیا تو مکمل تباہ کردیں گے، ٹرمپ

ایران نے معاہدہ نہ کیا تو مکمل تباہ کردیں گے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے امریکا کے ساتھ معاہدہ نہ کیا تو اسے ’مکمل طور پر تباہ‘ کردیا جائے گا۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے ایران ان کا یہ بیان دیکھ رہا ہوگا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کو معلوم ہے کہ ایران نے زیرزمین بعض میزائل سسٹمز کو متحرک کیا ہے، تاہم امریکی فوج ان تمام اہداف کو صرف ایک دن میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام اور افزودہ یورینیم کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران کی سرزمین سے افزودہ یورینیم واپس لینا ان کے خیال میں ضروری نہیں، سوائے اس کے کہ اسے عوامی تعلقات یا سفارتی نقطۂ نظر سے دیکھا جائے۔امریکی صدر کے اس بیان کے بعد ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران امریکا تعلقات پر عالمی توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن ایران پر دباؤ مزید بڑھانے کی حکمت عملی اختیار کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں