ری پبلکنز نے ڈیموکریٹس کو بڑا جھٹکا دے دیا
امریکا میں ایران جنگ کے خاتمے سے متعلق ڈیموکریٹ اراکین کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب امریکی ایوانِ نمائندگان میں پیش کی گئی قرارداد مطلوبہ برتری حاصل نہ کرسکی۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 212 جبکہ مخالفت میں بھی 212 ووٹ پڑے، جس کے باعث قرارداد مؤثر نہ رہ سکی۔رپورٹس کے مطابق تین ری پبلکن اراکین نے ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ایک ڈیموکریٹ رکن نے قرارداد کی مخالفت کی۔ برابر ووٹ آنے کے بعد قرارداد کسی واضح نتیجے تک نہ پہنچ سکی۔یہ قرارداد امریکا کی ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں اور جنگی پالیسی کو محدود یا ختم کرنے کے مطالبے کے تحت پیش کی گئی تھی۔ڈیموکریٹ رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر جنگی کارروائیوں کو جاری رکھنا امریکی آئینی اصولوں کے خلاف ہے۔
Load/Hide Comments




