بھارت نواز حسینہ واجد کے ویزے کی مدت میں توسیع
بھارت نے بنگلا دیش کی مفرورسابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا سے بچانے کے لیے ان کے ویزے میں توسیع کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 7 جنوری کو شیخ حسینہ کے جبری گمشدگیوں اور ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے باعث پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا اور بنگلا دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے معصوم شہریوں کی نسل کشی میں ملوث ہونے پر حسینہ واجد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔دوسری جانب مودی سرکار نے اپنی کٹھ پتلی حسینہ واجد کو سزا سے بچانے کے لیے ویزہ میں توسیع کر دی۔ حسینہ واجد عوامی انقلاب کے نتیجے میں بھارت فرار ہوگئی تھیں اور وہیں مقیم ہیں۔
Load/Hide Comments