ہالی ووڈ اداکارہ بلیک لائیولی نے ہدایتکار کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کروا دیا
الی ووڈ اداکارہ اور مشہور اداکارہ ریان رینالڈ کی اہلیہ بلیک لائیولی نے اپنے ساتھی اداکار اور ہدایت کار جسٹن بیلڈونی پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی جانب سے فلم کے ہدایتکار پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔اداکارہ نے مقدمے میں فلم پروڈکشن کے دوران ہدایت کار جسٹن بیلڈونی کے مبینہ رویے اور حرکات سے متعلق کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔دوسری جانب جسٹن بیلڈونی کے وکیل نے مقدمے کے جواب میں الزامات کو جھوٹا اور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے فلم کی شوٹنگ چھوڑنے اور پروموشن نہ کرنے کی دھمکی دی تھی، جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز پر بھی اثر پڑا۔
Load/Hide Comments