امریکی بحریہ نے ٹام کروز کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا
امریکی بحریہ نے ٹام کروز کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا
نیویارک:عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکار ٹام کروز کو امریکی بحریہ کی جانب سے اعلیٰ ترین سول اعزاز دے نواز دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو منگل کے روز ڈپارٹمنٹ آف نیوی ڈسٹنگویشڈ پبلک سروس (ڈی پی ایس) ایوارڈ سے نوازا گیا، جس میں ٹاپ گن اداکار کی امریکی بحریہ کے لیے ان کے مشہور فلمی کرداروں کے ذریعے لازوال خدمات کو سراہا گیا۔
یاد رہے کہ ڈی پی ایس ایوارڈ ایسا بڑا اعزاز ہے جو بحریہ کے محکمے سے باہر کسی شہری کو عطا کیا جاسکتا ہے۔
بحریہ کے سیکرٹری کارلوس ڈیل ٹورو نے ٹام کروز ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹام کروز کو کئی فلموں کے ذریعے کئی دہائیوں تک بحریہ کی وکالت کے لیے ڈیفنس پبلک سروس ایوارڈ سے نوازنا اعزاز کی بات ہے۔ اداکار کے کام نے نئی نسل کو ہماری بحریہ اور میرین کور میں خدمات انجام دینے کی ترغیب دی ہے‘۔
ٹاپ گن اسٹار اعلیٰ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے، انہوں نے تقریب کے دوران ایک جذباتی تقریر کی، جس میں قیادت اور خدمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ’میں زندگی میں ایک بات جانتا ہوں، جو میرے لیے بہت سچی ہے کہ قیادت کرنا خدمت کرنا ہے اور میں اسے اپنے دل سے جانتا ہوں‘۔