رمشا اپنی نئی ویڈیو کے باعث شدید تنقید کی زد میں
رمشا اپنی نئی ویڈیو کے باعث شدید تنقید کی زد میں
لاہور:پاکستان شوبز کی اداکارہ رمشا خان کو نئی ویڈیو میں بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ رمشا خان کی ایک نئی ویڈیو گردش کر رہی ہے تاہم اس مرتبہ سب کے دلوں پر راج کرنے والی رمشا کا مغربی طرز کے لباس میں نظر آنا ان کے مداحوں کو پسند نہیں آیا۔
ویڈیو میں رمشا خان کو لندن میں اپنے کسی پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران مغربی لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو نے ابتدا میں سوشل میڈیا صارفین کو کنفیوز کر دیا کیونکہ انہیں لگا کہ یہ بھارتی اداکارہ انوشکا شرما ہیں، کیونکہ رمشا خان کی شکل انوشکا سے مشابہت رکھتی ہے۔
تاہم جب تصدیق ہوئی کہ یہ رمشا خان ہیں، تو مداح حیران رہ گئے کیونکہ اس سے پہلے وہ اس انداز میں کبھی نظر نہیں آئیں۔ ان کے اس نئے بولڈ انداز پر مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے اور مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ رمشا خان کو اس روپ میں دیکھنے کی توقع نہیں رکھتے تھے۔