مغویوں کی رہائی میں ناکامی کے بعد اسرائیل کا فلسطینیوں کو بڑا لالچ

مغویوں کی رہائی میں ناکامی کے بعد اسرائیل کا فلسطینیوں کو بڑا لالچ

مغویوں کی رہائی میں ناکامی کے بعد اسرائیل کا فلسطینیوں کو بڑا لالچ

تل ابیب:اسرائیل کا فلسطینیوں کو بڑا لالچ، ہر مغوی کی رہائی میں مدد پر 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔
عالمی سپر پاور اسرائیل نے غزہ میں ہر طرح کے مظالم ڈھانے کے باوجود مغویوں کی رہائی میں ناکام ہونے پر اپنے قیدیوں کو چھڑانے کے لیے بڑے انعامات کا اعلان کردیا۔
اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کے باوجود اپنے قیدی نہ چھڑا سکا جس کے بعد اس نے نیا حربہ اختیار کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کو لالچ دینا شروع کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے حماس کی قید میں موجود کسی بھی اسرائیلی شہری کی رہائی میں مدد کرنے والے کو نہ صرف 50 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا بلکہ اسے غزہ سے باہر نکلنے کا محفوظ راستہ بھی دیا جائے گا۔
نیتن یاہو نے اس انعام کا اعلان غزہ کے ایک مختصر دورے کے دوران کیا۔ اس دوران اسے اسرائیلی فوج کے قبضے میں موجود نیٹزارم کوریڈور کا معائنہ بھی کرایا گیا جو شمالی اور جنوبی غزہ کے بیچ اہم سڑک ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ جو لوگ ہمارے چنگل سے نکلنا چاہتے ہیں، ان سے میں کہتا ہوں کہ جو بھی ہمارے قیدی کو رہا کروائے گا، اسے اور اس کے خاندان کو محفوظ راستہ دیا جائے گا۔ ہم ہر یرغمالی کے لیے 5 ملین ڈالر بھی دینے کےلیے تیار ہیں، فیصلہ آپ کا ہے لیکن نتیجہ وہی ہوگا، ہم کسی نہ کسی اپنے سب قیدیوں کو واپس لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں