ترکی میں  کسٹم حکام نے 9ہزار کلو گرام ’’آئس ‘‘ضبط کر لی گئی

ترکی میں  کسٹم حکام نے 9ہزار کلو گرام ’’آئس ‘‘ضبط کر لی گئی

ترکی میں  کسٹم حکام نے 9ہزار کلو گرام ’’آئس ‘‘ضبط کر لی گئی

انقرہ:ترکیہ میں حکام نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں سے 9 ہزار کلو گرام میتھا فیٹا مائن (آئس) ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران 4 ہزار کلو گرام میتھا فیٹا مائن ضبط کی گئی ہے، جس میں 3 ہزار 500 کلوگرام استنبول اور دیگر شہروں سے برآمد کرائی گئی، ان شہروں میں مغرب میں واقع ازمیر، ایران اور عراق کی سرحد کے ساتھ ملحقہ شہر ہکاری شامل ہیں۔
ترکیہ کے کسٹمز حکام کے مطابق نومبر کے اوائل میں ایران سے ترکیہ جانے والے ٹرکوں میں 4 ہزار 500 کلوگرام پکڑی گئی تھی۔
خیال رہے کہ ترکیہ پولیس نے گزشتہ سال 22 ہزار کلوگرام میتھافیٹا مائن ضبط کی تھی جس میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سالوں کے مقابلے تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں