پیرس اولمپکس کیلئے پاکستان کا 18 رکنی دستہ فائنل؛ 7 اتھلیٹ 11 آفیشلرز شامل

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس 2024 کیلئے 18 رکنی دستے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 رکنی دستے میں محض 7 ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں، جن میں کوچز کے علاوہ میڈیکل ٹیم بھی شامل ہے۔پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جہاں آرا نبی اور ارشد ندیم پاکستانی جھنڈے کو تھامیں گے۔پاکستان کے 7 ایتھلیٹس شوٹنگ، جیولن تھرو، سوئمنگ سمیت دیگر کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن اورزینب شوکت ایڈمن آفیشل ہوں گی، ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے۔ شوٹنگ میں غلام مصطفیٰ بشیر،کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے ساتھ 2 کوچز ہوں گے، سوئمنگ میں احمد درانی اور جہاں آرا کے ساتھ احمد علی ٹیم آفیشل ہوں گے۔میثاق رضوی چیف میڈیکل اور رضوان احمد ویلفیئر آفیسر ہوں گے جب کہ فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے کاشف جمیل اولمپک اتاشی ہوں گے اور پاکستانی دستہ گروپس میں پیرس کے لیے روانہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں