پاکستانی فلم نے ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈ جیت لئے
فلوریڈا: پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ نے ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ’بیسٹ شارٹ فلم‘ اور ’بیسٹ ایکٹر‘ کے ایوارڈ جیت لئے۔ فلم کے ہدایت کار رافع راشدی نے انسٹا گرام پر مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا ایوارڈ ہے جسے انہوں نے اپنی زندگی میں حاصل کیا ہے۔یہ فلم کا چوتھا عالمی ایوارڈ ہے جو اس نے اپنے نام کیا ہے، فلم نے کانز فیسٹیول میں ’بہترین سماجی انصاف پر مبنی مختصر فلم‘ کی کیٹگری کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔میاں بیوی کے تعلقات اور گھریلو تشدد پر مبنی فلم کی کہانی بی گل نے لکھی ہے جبکہ فلم کو فیصل کپاڈیا نے پروڈیوس کیا ہے۔
Load/Hide Comments