جینک سنرنے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینزسنگلزٹائٹل جیت لیا

فلوریڈا: اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر نے اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، 22 سالہ اطالوی ٹینس سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کو شکست دے کر رواں سالہ کا تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔ میامی گارڈنز، فلوریڈا اور امریکا کے ہارڈ راک سٹیڈیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بلغاریہ کے حریف کھلاڑی گریگور دیمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔22 سالہ آسٹریلین اوپن چیمپئن جینک سنر اس سے قبل امریکا میں کھیلے گئے 2021 اور 2023 کے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہے تھے، میلبورن اور روٹرڈیم میں اس کی کامیابیوں کے بعد یہ اطالوی ٹینس سٹار کا 2024 تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں