کاکول میں سخت ٹریننگ: بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی

پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے کاکول اکیڈمی میں آرمی ٹرینر کی زیر نگرانی ٹریننگ شروع کردی ہے ، جہاں کرکٹرز کی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کےلیےمختلف ڈریلز کرائی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق کاکول کیمپ کا پہلا روز قومی کھلاڑیوں کے لیے سخت ثابت ہوا جبکہ پاکستانی کرکٹرز کی دوسرے روز بھی ٹریننگ جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افطار سے قبل کھلاڑیوں کی فیزیکل ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا،کھلاڑیوں نے ڈھائی گھنٹے پر مشتمل فیزیکل ٹریننگ سیشن کیا۔ذرائع کے مطابق روزےدار کھلاڑیوں نے بھی یکساں فیزیکل ٹریننگ میں شرکت کی، کھلاڑیوں کے درمیان آج رسہ کشائی کا کھیل بھی کھیلا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیزیکل ٹریننگ کا آج دوسرا مرحلہ افطار کے بعد شروع ہوا جوکہ تین گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں