کپتان کی تبدیلی؛ آفریدی نے داماد شاہین کی حمایت میں آواز بلند کردی

­­­کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں پھٹ پڑے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلیکشن کمیٹی کو خود مختار بنانا درست لیکن اس کا سربراہ بھی ہونا چاہیے، کسی غیر ملکی کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے میں کوئی مضائقہ نہیں تاہم کوچنگ اسٹاف مقامی افراد پر مشتمل ہونا چاہیے۔ محمد عامر اور عماد وسیم کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ درست ہے، میرے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لینے کا وقت گزر چکاانہوں نے کہا کہ شاہین کو کپتانی کی ذمہ داری دی گئی تو اُسے وقت بھی دینا چاہیے، پی سی بی میں ہرآنے والا سمجھتا ہے کہ اس سے پہلے آنے والے نے غلط کام کیے۔ تبدیلی کی باتیں سامنے آنے سے لگتا ہے کہ کپتان بنانے کا جوفیصلہ پہلے کیا گیا تھا یا تو وہ غلط تھا یا اب جو ہوگا وہ غلط ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں