ٹرمپ نے ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ سعودیہ اور ترکیہ کی اپیل پر کیا

ٹرمپ نے ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ سعودیہ اور ترکیہ کی اپیل پر کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائیاں روکنے پر غور شروع کردیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سینئر مشیروں کو بتایا کہ اگر ایران یا یمن کے حوثی باغیوں نے کوئی نئی اشتعال انگیزی نہ کی تو امریکا فی الحال حملے نہیں کرے گا۔اس معاملے سے واقف تین افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی صدر نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع نہ کریں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کا راستہ اختیار کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں