نیتن یاہو کا ایران جنگ شروع کرنے کے لیے ٹرمپ پر دباؤ

نیتن یاہو کا ایران جنگ شروع کرنے کے لیے ٹرمپ پر دباؤ

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ ڈالے جانے کی اطلاعات کے دوران اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومن گوفمین امریکا پہنچ گئے ہیں۔ ان کا دورہ ایران سے متعلق امریکی حکام کے ساتھ اہم مشاورت کے لیے ہورہا ہے۔امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رومن گوفمین واشنگٹن میں امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف سے ملاقات کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کے لیے میامی بھی جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق موساد، سی آئی اے اور وائٹ ہاؤس نے اس دورے اور مجوزہ ملاقاتوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ اب تک نیتن یاہو کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے مطالبے کو قبول نہیں کرتے آئے ہیں۔دونوں رہنماؤں کے درمیان 5 نومبر کو ٹیلی فون پر ایران جنگ کے معاملے پر گفتگو ہوئی تھی۔ تاہم ٹرمپ نے فی الحال دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے کے بجائے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی اور اقتصادی دباؤ برقرار رکھنے کی حمایت کی ہے۔ایگزیوس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد نیتن یاہو پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، جبکہ ان کے سیاسی حریف گادی آئزنکوٹ کو نئی حکومت بنانے کا مینڈیٹ مل چکا ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ آئزنکوٹ نئی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوں گے یا نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں