میرے دورِ صدارت میں چین تائیوان پر حملہ نہیں کرے گا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ چین میرے دورِ صدارت میں تائیوان پر حملہ نہیں کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین تائیوان پر فوجی کارروائی نہیں کرے گا جب تک وہ امریکی صدر ہیں اور وہ خود بھی یقین رکھتے ہیں کہ چین حملہ نہیں کرے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ فیصلہ آخرکار چینی قیادت پر ہے لیکن ان کو امید ہے کہ چین اس اقدام سے گریز کرے گا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر چین تائیوان کی حیثیت کو تبدیل کرتا ہے تو وہ بہت ناخوش ہوں گے۔
Load/Hide Comments



