عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگ گئی

عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگ گئی

متحدہ عرب امارات کے نیشنل گارڈ نے سمندرِ عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد عملے کے 22 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔اماراتی نیشنل گارڈ کے مطابق جہاز میں سوار تمام افراد عرب ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔ واقعے کی اطلاع جہاز کے عملے نے کوسٹ گارڈ کو دی، جس کے بعد امدادی کارروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔بیان کے مطابق امدادی ٹیموں نے متاثرہ جہاز کا سراغ لگایا اور وہاں پہنچ کر عملے کے تمام 22 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ریسکیو کیے گئے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔ اماراتی حکام کے مطابق تمام افراد کی حالت مستحکم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں