وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے حوالے سے اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے حوالے سے اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے حوالے سے اجلاس ہوا، وزیراعظم نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان (EXIM Bank of Pakistan) کی جانب سے بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کے لیے برآمدی انشورنس کوریج فراہم کرنے کا خیرمقدم کیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ 3 ارب روپے کا رسک پول (Risk Pool) بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کے لیے ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس تک رسائی کو وسعت دیتا ہے، اس فیصلے سے کاروباری برادری کو برآمدات کا حجم بڑھانے میں سہولت ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے فروغ کے لیے یہ انتہائی خوش آئند اقدام ہے، وزیراعظم نے ملکی معیشت کو تقویت دینے کے لیے اصلاحات پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کی ٹیم کی پزیرائی کی اور کہا کہ تنظیم نو اور اصلاحات کے بعد ای ڈی ایف کی قیادت نجی شعبے کے ماہرین کے سپرد کر دی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ای ڈی ایف کے پاس موجود تمام سرمایہ کاروباری برادری کی سہولت کے لیے بروئے کار لایا جا رہا ہے، یہ اقدامات حکومت پاکستان کے ملکی معیشت کو فروغ دینے اور برآمدات میں اضافے کے عزم کے عکاس ہیں، ان اقدامات کے ذریعے پاکستان عالمی سطح پر سرمایہ کاری کا مرکز بنے گا، یہ تمام اقدامات برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کے عزم کی تکمیل کے لیے لیے جا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں