پی ٹی آئی کی اپنے قائد کے لیے این آر او کی خواہش اب نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، وزیر دفاع

پی ٹی آئی کی اپنے قائد کے لیے این آر او کی خواہش اب نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کی اپنے قائد کے لیے این آر او حاصل کرنے کی خواہش اب نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس‘‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ قدرت کا انتقام ہے، تکبر کے ہمالیہ پہاڑ سے آج مارگلہ کی پہاڑیاں بھی بلند ہیں۔ خلوص سے دعا ہے اللہ عمران خان کو تمام بیماریوں سے شفا بخشے، آمین۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بے شمار ’’بانیوں‘‘ میں سے ایک بانی کو معزز عدلیہ کی جانب سے غیر معمولی ریلیف ملا، اور جس انداز میں پوری جماعت نے اس فیصلے پر جشن منایا، وہ اس کی اس شدید خواہش کی عکاسی کرتا ہے کہ کسی طرح انکے نا اہل شدہ قائد کو جیل سے نکالا جائے۔
خواجہ آصف نے لکھا کہ ستم ظریفی کا شاید اس سے بڑا یوٹرن ممکن نہیں کہ جس شخص کو ایک ناقابلِ شکست اور خود ساختہ ’’مردِ آہن‘‘ کے طور پر پیش کیا گیا، آج اسی کی پوری جماعت اسے جیل سے اسپتال منتقل کرانے کے لیے فریاد کرتی نظر آ رہی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اسپتالوں میں علاج تو پہلے بھی ہوتا رہا ہے اور اب بھی مجھے نیازی صاحب کو فوری، مؤثر اور مکمل طبی سہولت فراہم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن عدالتی فیصلے پر خوشیاں منانے سے پہلے پی ٹی آئی کو اپنے بیانیے کے ان واضح تضادات کا جواب ضرور دینا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں