’کسی قسم کا دھماکا خیز مواد پولیس اسٹیشن نہ لائیں‘،کینیڈین پولیس کی اپیل

’کسی قسم کا دھماکا خیز مواد پولیس اسٹیشن نہ لائیں‘،کینیڈین پولیس کی اپیل

اونٹاریو پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں کسی قسم کا دھماکا خیز مواد یا پرانا فوجی اسلحہ ملے تو اسے خود اٹھا کر پولیس اسٹیشن نہ لائیں۔
یہ ہدایت اس وقت جاری کی گئی جب ایک شہری نے جمعہ کے روز دوسری جنگِ عظیم کا ایک غیر پھٹا ہوا دستی بم اوٹاوا میں اونٹاریو پروونشل پولیس کے ڈٹیچمنٹ میں جمع کرا دیا۔
او پی پی کے مشرقی ریجن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس طرح کی اشیا کو خود منتقل کرنا نہایت خطرناک ہو سکتا ہے اور اس سے لانے والے شخص سمیت آس پاس موجود افراد کی جان بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر کہیں دھماکا خیز مواد یا مشتبہ فوجی سامان ملے تو اسے وہیں چھوڑ دیں اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔
بیان کے مطابق پولیس اپنی ایکسپلوسوز ڈسپوزل یونٹ کو موقع پر بھیجے گی جو محفوظ طریقے سے اس مواد کو ناکارہ بنائے گی یا تلف کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں