ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا امریکا، اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف عدالتوں میں کارروائی کا حکم

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا امریکا، اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف عدالتوں میں کارروائی کا حکم

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی عدلیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے مسلط کی گئیں دو جنگوں کے دوران ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قانونی کارروائی عمل میں لائے۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبٰی خامنہ ای نے ‘ہفتہ عدلیہ’ کے دوران آیت اللہ بہشتی کی برسی کے موقع پر بیان میں کہا کہ پوری ایرانی قوم اس وقت جن اہم قانونی اور عدالتی مسائل کا سامنا کر رہی ہے ان میں بین الاقوامی مجرموں، متکبر اور جارح قوتوں کی جانب سے پامال کیے گئے قوانین کی بحالی اور قانونی کارروائی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے حقوق کا تحفظ انفرادی قانونی معاملات سے بڑھ کر ہیں اور اس میں غیر ملکی جارح قوتوں کی جانب سے کیے گئے جرائم کے خلاف ملک کے اجتماعی اور قومی حقوق کا دفاع بھی شامل ہے۔سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران کی عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرے، عوامی حقوق اور قانوی آزادی بحالی کرے، کرپشن کا سدباب، انصاف کا بول بالا اور قانون کی بالاتری قائم کرے اور قانون پر عمل درآمد کی نگرانی کرے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی جرائم اور جاحیت پسندوں کی جانب سے خاص طور پر گزشتہ ایک برس سے ہونے والی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی عدلیہ کی کلیدی ذمہ داروں میں سے ایک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں