نیمار کی اسکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں واپسی، ہیڈکوچ کا بڑا اعلان

نیمار کی اسکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں واپسی، ہیڈکوچ کا بڑا اعلان

برازیل کے ہیڈ کوچ کارلو اینچلوتی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹار فارورڈ نیمار فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف گروپ سی کے آخری میچ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔34 سالہ نیمار مئی کے وسط میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہونے کے بعد سے ٹیم سے باہر تھے جس کے باعث وہ مراکش کے خلاف پہلے میچ اور ہیٹی کے خلاف دوسرے گروپ میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔فلاڈیلفیا میں ہیٹی کے خلاف برازیل کی 3-0 سے شاندار فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کارلو اینچلوتی نے بتایا کہ نیمار کی بحالی کا عمل مثبت انداز میں جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ نیمار کل انفرادی ٹریننگ کریں گے، اس کے بعد پیر سے دوبارہ ٹیم کے ساتھ پریکٹس شروع کریں گے اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں