جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے

حزب اللہ کے ساتھ نئی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے امریکا-ایران معاہدے کے ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنگ بند گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے شروع ہو گئی۔تاہم جنگ بندی کے باوجود کم از کم 12 اسرائیلی فضائی حملے اور گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں جنوبی لبنان میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے۔ایک خلیجی سفارت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے مبینہ طور پر قطر، امریکا اور ایران کی جانب سے جنگ بندی کی ثالثی کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کیا۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا مقصد لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو امریکا اور ایران کے عبوری معاہدے کو دیرپا علاقائی امن معاہدے میں تبدیل کرنا تھا۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی فوج نے اب تک لبنان پر حملوں میں کم از کم 47 افراد کو ہلاک اور 97 کو زخمی کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں