گلگت بلتستان میں سنگل لارجسٹ پارٹی حکومت بنائے گی، بلاول اور ڈار میں اتفاق
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔
دوران گفتگو اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے درمیان اس بات پر اتفاق ہے کہ سنگل لارجسٹ پارٹی ہی حکومت بنائے گی، گلگت بلتستان کے امور سے متعلق دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک ساتھ بیٹھنے پر بھی اتفاق کیا۔
ننگے پاؤں ٹریننگ اور خستہ حال بس، فیفا ورلڈ کپ میں شریک سب سے چھوٹا ملک کورا کائو توجہ کا مرکز
ورلڈ کپ میں شریک سب سے چھوٹا ملک کوراکاؤ نئی تاریخ رقم کرنے کیلیے تیار ہے۔
یہ ایک چھوٹا سا کیریبیئن جزیرہ ہے جس کی آبادی صرف 1 لاکھ 58 ہزار کے قریب ہے، یہ ٹیم نہ صرف اپنی غیر معمولی کہانی کی وجہ سے توجہ کا مرکز ہے بلکہ منفرد اندازِ زندگی اور تیاریوں کے باعث بھی پوری دنیا میں مشہور ہوچکی ہے۔
کوراکاؤ کے کھلاڑی اپنی تیاریوں میں روایتی سہولتوں کے بجائے قدرتی ماحول پر انحصار کر رہے ہیں، وہ ساحلِ سمندر پر ننگے پاؤں ٹریننگ کرتے، ریت پر ورزش، بال گیمز کھیلتے اور فٹبال کی مشقیں کرتے ہیں۔
ٹیم کے سفر کا انداز بھی کسی فلمی منظر سے کم نہیں، کھلاڑی ایک پرانی اسکول بس میں سفر کرتے ہیں جس کی کھڑکیوں میں شیشے نہیں ہیں۔
کوراکاؤ کی ٹیم کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کے زیادہ تر کھلاڑی نیدرلینڈز میں پیدا ہوئے لیکن ان کے والدین کا تعلق کوراکاؤ سے ہے۔
اس ٹیم نے کوالیفکیشن راؤنڈز میں 10 میچ بغیر شکست کے کھیلے، اس دوران اس نے ہیٹی، جمیکا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو جیسے مضبوط حریفوں کو بھی پیچھے چھوڑا۔
ٹیم کے کوچ ڈک ایڈووکیٹ 78 سال کی عمر میں ورلڈ کپ تاریخ کے سب سے عمر رسیدہ کوچ بن جائیں گے۔ اگرچہ کوراکاؤ کی ٹیم فیفا رینکنگ میں 82 ویں نمبر پر ہے لیکن ٹیم کا اعتماد کافی بلند ہے۔



