اسکوئڈ گیم 3 نے ریلیز کے تین دن میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اسکوئڈ گیم 3 نے ریلیز کے تین دن میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کی عالمی مقبول کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی معروف کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کا تیسرا سیزن 27 جون کو ریلیز ہوا اور ابتدائی 72 گھنٹوں میں ہی دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ صرف تین دنوں میں اس سیزن کو 6 کروڑ 10 لاکھ بار دیکھا گیا، جو نیٹ فلکس کی تاریخ کی سب سے بڑی عالمی اوپننگ بن گئی۔سیریز 93 ممالک میں پہلے نمبر پر رہی اور غیر انگریزی زبان میں بننے والی نویں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی۔نئے سیزن میں پہلے کے سیزنز کے مقابلے میں گیمز نہایت سخت ہیں اور پرتشدد مناظر شامل کیے گئے ہیں، جن پر ناظرین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔ کچھ نے ان مناظر کو حقیقت سے قریب تر قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے غیر ضروری حد تک پُر تشدد سمجھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں