دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ اس اضافے کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی بتائی جا رہی ہے۔بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تجارتی جہازوں کی پکڑ دھکڑ اور جوابی اقدامات کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 5 فیصد اضافے کے ساتھ 106.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو گزشتہ دو ہفتوں میں پہلی بار 100 ڈالر سے اوپر گئی ہے۔
Load/Hide Comments



