لبنان اسرائیل جنگ بندی، بیروت میں جشن

لبنان اسرائیل جنگ بندی، بیروت میں جشن

بنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر خوشی کا اظہار کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ ہی بیروت میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، جہاں جشن منایا گیا اور بعض مقامات پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ شہریوں نے اس موقع پر امن کی بحالی کی امید کا اظہار کیا۔دوسری جانب ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی اس پیش رفت پر ردعمل سامنے آیا، جہاں فضا حزب اللہ کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں