انتخابات میں ریپبلکنز کو نقصان ہوا تو ٹرمپ ایران پر بڑا حملہ کرسکتے ہیں، امریکی عہدیدار

انتخابات میں ریپبلکنز کو نقصان ہوا تو ٹرمپ ایران پر بڑا حملہ کرسکتے ہیں، امریکی عہدیدار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی منظوری دینے کا امکان بڑھ سکتا ہے، اگر آئندہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے امریکی حکام کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر انتخابی نتائج کے باعث ٹرمپ خود کو سیاسی طور پر کمزور یا شرمندہ محسوس کریں تو وہ کوئی بڑا اور غیر معمولی قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اسی پیغام کے ذریعے ایرانی حکام کو یہ باور کرانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدے کا بہترین موقع موجودہ وقت ہے۔تاہم وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے متعلق ٹرمپ کے فیصلوں میں انتخابات کے نتائج کو بنیاد نہیں بنایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں