ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو تباہ کردیں گے، ایران
ایران کی پاسداران انقلاب نیوی نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کو بند قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے بحری جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ جو بھی ضوابط کی خلاف ورزی کرے گا اس کا انجام تباہی ہوگا۔ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق پاسداران انقلاب نیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کا گزرنا ممنوع ہے۔ جو جہاز ایرانی قوانین کی خلاف ورزی کریں گے، وہ امریکی دہشتگرد فوج پر بھروسہ کرنے کی آگ میں جل کر راکھ ہوں گے۔پاسداران انقلاب کے مطابق آج صبح ایک سپر ٹینکر جو 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لے کر غیر مجاز راستے سے آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا وہ بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔یہ اکیلا واقعہ نہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ تیسرا یا چوتھا بڑا واقعہ ہے متحدہ عرب امارات سے منسلک ٹینکر ‘MT ST 3’ دھماکے کے بعد آبنائے ہرمز میں جل اٹھا۔ سعودی ساحل کے قریب دو دیگر ٹینکرز پر بھی حملے 13 اکتوبر کو کنٹینر شپ بھی اسی علاقے میں ڈوبا تھا۔
