کیا ایران کے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کے منتیں کرنے اور رونے کی آڈیو ہے؟ وائرل دعوے کی حقیقت جانیے
سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے کہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں وہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے ایرانی حکام کی منتیں کرتے اور روتے سنائی دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی حکام جلد ٹرمپ کے متعدد آڈیو پیغامات جاری کریں گے، جن میں وہ آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے پہلے درخواستیں کرتے، پھر دھمکیاں دیتے، رشوت کی پیشکش کرتے اور آخر میں رونے لگتے ہیں۔
پوسٹ کے مطابق ٹرمپ چاہتے ہیں کہ 3 نومبر کو امریکی انتخابات سے قبل پیٹرول کی قیمتیں کم ہو جائیں۔
فیکٹ چیک کے مطابق اس دعوے کی حمایت میں کوئی مستند ثبوت سامنے نہیں آیا۔ ایرانی حکومت یا پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے ایسی آڈیو جاری کرنے سے متعلق کوئی سرکاری اعلان یا بیان موجود نہیں۔ تحفہمنتخب کریں
تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ دعویٰ ’دی ہاف وے پوسٹ‘ نامی ایکس اکاؤنٹ سے سامنے آیا، جس نے اپنے تعارف میں واضح طور پر خود کو طنزیہ مواد شائع کرنے والا اکاؤنٹ قرار دیا ہے۔
