سعودی اتحادی فوج نے ریاض پر حوثیوں حملوں کے دعوے کو گمراہ کن قرار دے دیا

سعودی اتحادی فوج نے ریاض پر حوثیوں حملوں کے دعوے کو گمراہ کن قرار دے دیا

سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحاد نے دارالحکومت ریاض پر حملے سے متعلق حوثی گروپ کے دعوے کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔حوثیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ریاض میں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، تاہم سعودی اتحاد نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے سعودی اخبار الشرق الاوسط سے گفتگو میں کہا کہ حوثی گروپ یمن کے صوبے طائز میں ہونے والے جانی نقصان اور اپنے خلاف بڑھتے ہوئے عوامی غصے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کے مطابق حوثی عناصر ایسی کارروائیوں کے ذریعے اپنی حمایت اور جنگی صورتحال کے بارے میں ’فرضی فتوحات‘ کا تاثر پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں