مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقات
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق نے ملاقات کی۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق نے اظہار اعتماد پر پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں صحت، تعلیم، صفائی، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بہتری کے لیے پہلے 100 دنوں پر مشتمل اصلاحاتی منصوبہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ شیئر کیا۔
