روس یوکرین جنگ کے خاتمے سے پہلے نیٹو پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس
امریکی انٹیلی جنس نے خبردار کیا ہے کہ روس اگلے چند سالوں میں نیٹو کے رکن ممالک میں سے کسی ایک پر حملے کی کوشش کر سکتا ہے۔دی وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹس روس کی جانب سے ممکنہ جارحانہ کارروائی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے جن میں سائبر حملے سے لے کر چھوٹے پیمانے پر زمینی حملے تک شامل ہیں۔مریکی حکام کی طرف سے بیان کیے گئے یہ جائزے، بعض قسم کے اہم ہتھیاروں کی کمی کے پس منظر میں سامنے آئے ہیں جن کی ان کی مسلح افواج کو مستقبل کی ممکنہ جنگ میں روس یا چین کا مقابلہ کرنے کیلئے ضرورت ہوگی۔امریکا کے اسلحے ذخیرے میں یوکرین کو ہتھیار سپلائی کیے جانے اور ایران پر حملے کے بعد کافی حد تک کمی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments
