اسرائیل پر حملے بند کرو، مذاکرات میں آکر بیٹھو، ٹرمپ کا ایران کو پیغام

اسرائیل پر حملے بند کرو، مذاکرات میں آکر بیٹھو، ٹرمپ کا ایران کو پیغام

امریکی صدر نے ایران کے نام پیغام جاری کیا ہے کہ اسرائیل پر حملہ اب بند کردو اور مذاکرات کی میز پر آکر بیٹھو اور معاہدہ کرو۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران نے میزائل فائر کردیے ہیں، لہٰذا اب اسے بند کریں اور مذاکرات کی میز پر واپس آئیں اور معاہدہ کریں۔
ساتھ ہی انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات اس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں جہاں اس ہفتے 8، 9 یا 10 تاریخ کو معاہدے کی جانب پیش رفت ممکن ہے۔
ایران نے لبنان پر جاری حملے کو جنگ بندی کیخلاف ورزی سے تعبیر کرتے ہوئے اسرائیل کی سرزمین پر جوابی میزائل حملہ کیا جس پر ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ جوابی کارروائی نہ کریں تاہم اسرائیل نے حملہ کیا۔
ایران نے شمالی اسرائیل کی طرف تقریباً 10 بیلسٹک میزائل فائر کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں