امریکا کا خلیجی اتحادیوں کے جنگی نقصانات کے ازالے کا منصوبہ

امریکا کا خلیجی اتحادیوں کے جنگی نقصانات کے ازالے کا منصوبہ

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا منجمد ایرانی اثاثوں کو خلیجی ممالک کی تعمیر نو اور ممکنہ جنگی نقصانات کے ازالے کے لیے استعمال کرنے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ خلیجی اتحادی ممالک کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لے اور یہ بھی دیکھے کہ آیا منجمد ایرانی اثاثوں کو ان نقصانات کے ازالے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واشنگٹن مستقبل میں ایران کی جانب سے خلیجی ممالک کو پہنچنے والے کسی بھی ممکنہ نقصان کی صورت میں بھی انہی اثاثوں کو تعمیر و مرمت کے اخراجات کے لیے استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے۔امریکی اخبار نیویارک پوسٹ اور نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے بھی اسی حوالے سے رپورٹس شائع کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ تمام دستیاب قانونی اور مالیاتی ذرائع استعمال کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ ایرانی اثاثوں کو خلیجی اتحادی ممالک کی مدد کے لیے بروئے کار لایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں