خراب نیند یا بے خوابی اور کینسر کے درمیان تعلق کا انکشاف
حال ہی میں کی جانے والی دو بڑی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ خراب یا بے قاعدہ نیند 50 برس سے کم عمر افراد میں کینسر ہونے کے خطرناک رجحان کی ایک اہم وجہ ہو سکتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں میں کم عمر افراد میں کینسر کی تشخیص کے کیسز میں تقریباً 80 فی صد اضافہ ہوا ہے۔1990 میں دنیا بھر میں ابتدائی عمر کے کینسر کے 18 لاکھ 20 ہزار کیسز ریکارڈ ہوئے تھے، جو 2019 تک بڑھ کر 32 لاکھ 60 ہزار ہو گئے۔ اسی دوران 40 سال یا اس سے کم عمر افراد میں کینسر سے ہونے والی اموات میں بھی 27 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔ماہرین ابھی تک اس تشویشناک اضافے کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم امریکا کے شہر ہیوسٹن میں قائم دنیا کے معروف کینسر تحقیقی ادارے ایم ڈی اینڈرسن کینسر سینٹر کی نئی تحقیق نے نیند کی خرابی کو ایک ممکنہ سبب قرار دیا ہے۔
Load/Hide Comments



