کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا

کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واشنگٹن کے معروف ثقافتی ادارے ’’جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس‘‘ کے نام میں اپنی شناخت شامل کرنے کے معاملے پر عدالتی سطح پر بڑا دھچکا لگا ہے-امریکی عدالت نے حکم دیا ہے کہ کینیڈی سینٹر کے نام کے ساتھ صدر ٹرمپ کا نام شامل کرنے کا اقدام قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، لہٰذا اسے ختم کیا جائے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ واشنگٹن ڈی سی میں موجود کسی بھی سرکاری یا قومی اہمیت کے حامل مقام کا نام کانگریس کی منظوری کے بغیر تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ جج نے واضح کیا کہ اس نوعیت کے فیصلوں کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کرنا ضروری ہے، جسے اس معاملے میں پورا نہیں کیا گیا۔عدالت نے ایک اور اہم حکم میں کینیڈی سینٹر کو تزئین و آرائش کے نام پر دو سال کے لیے بند کرنے کے فیصلے کو بھی معطل کر دیا۔ اس فیصلے کو فنونِ لطیفہ سے وابستہ حلقوں کی جانب سے خاصی اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ کینیڈی سینٹر امریکا کے نمایاں ثقافتی اور فنّی مراکز میں شمار ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں