ٹرمپ نے اے آئی سے متعلق اپنا نیا حکم نامہ عین موقع پر روکدیا

ٹرمپ نے اے آئی سے متعلق اپنا نیا حکم نامہ عین موقع پر روکدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق ایک اہم ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط مؤخر کر دیے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق اس ایگزیکیٹو آرڈر کا مقصد نئی اور طاقتور اے آئی ٹیکنالوجیز کے لیے حفاظتی ضوابط اور حکومتی نگرانی کا فریم ورک متعارف کرانا تھا۔صدر ٹرمپ کو اس حکم نامے پر دستخط ایک خصوصی تقریب میں کرنا تھے تاہم آخری وقت میں یہ تقریب منسوخ کر دی گئی۔اس فیصلے کی وجہ یہ بتائی کہ سخت قواعد امریکا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی اے آئی صنعت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور اس سے چین کو عالمی دوڑ میں برتری حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا اس وقت چین سمیت پوری دنیا سے آگے ہے اور میں ایسا کچھ نہیں کرنا چاہتا جو اس برتری میں رکاوٹ بنے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجوزہ ضوابط امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی رفتار سست کر سکتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں