دشمن ممالک کے فوجی ہتھیار اب آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکیں گے، ایرانی نائب صدر

دشمن ممالک کے فوجی ہتھیار اب آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکیں گے، ایرانی نائب صدر

ایران نے اعلان کیا ہے کہ اب دشمن ممالک کے فوجی ہتھیاروں اور عسکری سازوسامان کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے حق میں نرمی اختیار کی تھی اور ایسے فوجی سامان کو گزرنے دیا جاتا تھا جو بعد میں ایران کے خلاف استعمال ہوتا تھا، تاہم اب ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران اب اپنی قومی سلامتی اور علاقائی مفادات کے تحفظ کیلئے سخت اقدامات کرے گا اور کسی بھی ایسے فوجی سامان کی ترسیل برداشت نہیں کی جائے گی جو دشمن قوتوں کے مفاد میں ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں