امریکا: فال نکالنے والی مشین نے لاکھوں ڈالر کا انعام جتوا دیا

امریکا; فال نکالنے والی مشین نے لاکھوں ڈالر کا انعام جتوا دیا

امریکی ریاست مشی گن میں ایک شخص نے ’فال نکالنے والی مشین‘ کی مدد سے 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔
فرے زر کے 56 سالہ رہائشی اسٹیفن ہیوسجن نے مشی گن لاٹری حکام کو بتایا کہ اس نے 22 اپریل کے قرعہ اندازی کے لیے اپنے ٹکٹ کے نمبرز آن لائن خریدے، اور یہ وہی نمبر تھے جو وہ دہائیوں سے استعمال کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 30 برس قبل وہ لاس ویگاس میں تھے جب انہوں نے ایک زولٹرمشین سے فال نکلوایا۔ یہ ایک خوش قسمت نمبروں کا سیٹ تھا، اور تب سے وہ انہی نمبروں سے لاٹری کھیل رہے ہیں۔
اسٹیفن کا ٹکٹ (جس کے نمبر یہ تھے24-29-32-49-63) قرعہ اندازی میں موجود پانچ سفید گیندوں سے میچ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاور بال قرعہ اندازی کے اگلے دن صبح انہیں لاٹری کی جانب سے ای میل آئی، اور تب انہیں پتہ چلا کہ انہوں نے10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا ہے۔
انعام کی رقم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس سے وہ اپنا گھر اور کار کے واجبات ادا کر سکیں گے، چھٹیوں پر جا سکیں گے اور ریٹائرمنٹ کے لیے بھی بچت کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں