آسٹریلیا میں کالعدم بی ایل اے اور اس کی اعلیٰ قیادت دہشتگرد قرار
آسٹریلیا نے کالعدم دہشتگرد جتھے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کی اعلیٰ قیادت کے خلاف دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزارتِ خارجہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے بی ایل اے اور اس کے تین سینئر رہنماؤں کو دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونے اور ان کی حمایت کرنے پر باضابطہ طور پر پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایل اے پاکستان بھر میں متعدد پُرتشدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہی ہے۔ ان “گھناؤنے حملوں” میں شہریوں، اہم تنصیبات، غیر ملکی شہریوں اور پاکستانی ریاست کو نشانہ بنایا گیا۔
Load/Hide Comments




