مشکل حالات کے باوجود معیشت درست سمت پر گامزن ہے، وزیر خزانہ

مشکل حالات کے باوجود معیشت درست سمت پر گامزن ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس کرنٹ اکاؤنٹ پر ہے، دعا ہے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع جلد ختم ہو۔
وزیر خزانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کی شمولیت ہماری اولین ترجیح ہے، ہماری قیادت کی جانب سے سفارتی کاوشیں، مالی نظم و ضبط اور استحکام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کے تعاون سے مالیاتی نظام کو مزید بہتر بنائیں گے، سول، ونڈ اور ہائیڈرو سے توانائی کا حصول جاری ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود معیشت درست سمت پر گامزن ہے، معاشی ترقی کے لیے کیپیٹل مارکیٹ کا کردار اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں