حوثیوں کا برطانوی جہاز اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک برطانوی مال بردار جہاز پر حملہ تباہ کردیا جبکہ ایک امریکی ڈرون کو بھی مار گرایا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق واضح رہے کہ حوثی گروپ غزہ میں اسرائیل کی جاری جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔حوثیوں کی جانب سے حملے کا دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی فوج نے بحیرۂ احمر میں یمن کے حوثی باغیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں سے زمینی اور سمندری راستوں پر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنے دفاع میں 5 مقامات پر کامیاب نشانے داغے تھے۔امریکا اور حوثیوں کے درمیان مسلسل جوابی کارروائی کی وجہ سے تنازع میں اضافہ ہوگیا ہے۔حوثی فوجی ترجمان یحیٰی ساری نے آج (19 فروری) کو اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ کے روبیمار کارگو جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
Load/Hide Comments