پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن(PAGH) کی جانب سے پاکستان کی پہلی انگریزی ناول نگار بیپسی سدھوا کے اعزاز ٹریبیوٹ سیشن کا انعقاد

ہیوسٹن (نمائندہ خصوصی)پاکستان کی پہلی انگریزی ناول نگار بیپسی سدھوا کےاعزاز میں ٹریبیوٹ سیشن پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے جناح ہال میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں اور بیپسی سدھو ا کی فیملی نے شرکت کی ۔تقریب کا اغاز صدر پی اے جی ایچ سراج نارسی نے ناول نگار کی زندگی پر تفصیلی گفتگو کی اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوئوںپر ایک ڈاکو منٹری بھی دکھائی ۔ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔ہیوسٹن کی جانی پہچانی اور معروف شخصیت شاعر اور اینکر غضنفر ہاشمی نے ایک پینل ترتیب دیا تھا جس میں بیپسی سدھوا کی زندگی کے مختلف پہلوئوںپر اظہار خیال کیا ۔پینل میںتین خواتین تزین زاہدہ ،مریم اورفرح شامل تھیں ۔تینو ںخواتین نے ان کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر اظہار خیال کیا ۔بیپسی سدھوا کے بھائی فیروز بھنڈاری اور قونصل جنرل آفتاب چودھری نے بھی مرحومہ کی زندگی پر اظہار خیال کیا ۔غضفر ہاشمی نے بہت ہی خوبصورت انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔آخر میں سراج نارسی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح یہ تقریب اختتام کو پہنچی ۔